اسلام آباد ہائی کورٹ نے ختم نبوت کی شقوں پر حکم امتناعی برقرارر کھ کرمثبت پیغام دیا ہے: سید محمد کفیل بخاری
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ختم نبوت کی شقوں پر حکم امتناعی برقرارر کھ کرمثبت پیغام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات فائق ہے کہ قادیانیوں کی تعداد کو دوبارہ زیر بحث لایا جائے اور قادیانیوں کی صحیح تعداد سرکاری ریکارڈ کے مطابق صحیح طور پر سامنے آنی چاہئے، اس سے کئی قسم کے مسائل خود بخودختم ہوجائیں گے ،وہ گزشتہ روز لاہور میں مختلف مقامات پر امیر شریعت کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ علاوہ ازیں مجلس احراراسلام کے مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے ٹاؤن شپ ،جوہر ٹاؤن ،برکت مارکیٹ کے علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف مساجد اور مدارس میں حضرات علماء کرام اور آئمہ کرام کو 9مارچ کو ایوان ااقبال لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔مختلف علماء اکرام نے اس امر کی یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے اور سید عطا ء اللہ شاہ بخاری کی جماعت سے بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔ دریں اثنا ء گزشتہ روز سارادن مختلف مقامات سے کارکنو ں اور وفودکی مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن آمد جاری رہی اور کارکن امیر شریعت کانفرنس کے حوالے سے پر جوش نظر آئے، تحریک تحفظ ختم نبوت کی تازہ صورت حال کے حوالے سے قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری ،سید محمد کفیل بخاری عبداللطیف خالد چیمہ ،میاں محمد اویس نے مشاورت جاری رکھی اور پارٹی رہنماؤں اور مبلغین سے میٹنگ بھی کی، جبکہ امیر شریعت کانفرنس کے انتظامات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ۔