لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان اورتحریک تحفظ ختم نبوت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی طرف سے قادیانی مذہب اختیار کرنے والے افراد کی جامع رپورٹ طلب کرنے کوخوش آئند قراردیتے ہوئے، ان کے ریمارکس کاخیرمقدم کیاہے ،اورکہاہے کہ عدالت کے معاون کی یہ بات فائق ہے کہ قادیانی اپنی کتابوں میں مسلمانوں کوگالیاں دیتے ہیں اور مسلمانوں کوکافرکہتے ہیں۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے مرکزی دفترسے جاری اپنے بیان میں کہاکہ عدالتی معاون پروفیسر حسن مدنی نے حقیقت بیان کی ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کوصدراوروزیراعظم کے متبادل آنے والوں کے حلف میں بھی شامل کیاجائے اور اسے چیئر مین سینیٹ اور وفاقی وزراء کے حلف تک توسیع دی جائے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سب سے پہلے تو قادیانیوں سمیت ارتدادی گروہوں کو مسلم معاشرے میں تبلیغ کے نام پر ارتداد پھیلانے کی اجازت ہرگزنہیں ہونی چاہئے اور پھر اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشا ت کی روشنی میں مرتد کی شرعی سزا کا نفاذناگزیر ہے ۔