لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں اور مبلغین نے خطبات جمعۃ المباک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی کے عقائد ونظریات نے خود قادیانیوں کو امت مسلمہ سے الگ کرکے رکھ دیااب اسلام کا نام لے کر قادیانی دنیا کو دھوکہ دینا بند کردیں اور اپنی دینی وآئینی حیثیت کے اندررہیں۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سید عطاء المنان بخاری،مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار، مولانا محمد سرفراز معاویہ اور دیگر رہنماؤں اور مبلغین نے مختلف مقامات پر اجتماعات جمعۃ المبارک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی فتنے کو برصغیر کے مسلمانوں میں افتراق وانتشار پیداکرنے اورجہاد کی نفی کے لیے کھڑاکیاگیاتھا۔استعمارکا لگایا ہوا یہ پوداڈگمگا رہاہے اورآخری ہچکیاں لے رہاہے اس فتنے کے سد باب کے لیے مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر ایک اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دین حق اپنی صداقتوں کے ساتھ زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔جبکہ نیکی وبدی کی جنگ بھی ساتھ ساتھ جاری رہے گی اور اہل حق اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔مجلس احرار اسلام کے مبلغین نے قادیانیت کو سمجھنے کے لیے ”تربیت المبلغین“ کورس کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے کورسز اشد ضروری ہیں جس کا اہتمام مجلس احرار اسلام کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج سے مجلس احرار اسلام کے مرکز ختم نبوت چندرائے روڈلاہور میں یہ کورس شروع ہو رہا ہے جس میں مدارس کے طلباء کے علاوہ میٹرک یا کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا ء بھی شرکت کرسکتے ہیں۔