مجلس احرارا سلام کا 89 واں یوم تاسیس گزشتہ روز ملک بھر میں منایا گیا اور پرچم کُشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں ،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کے دن ہمیں اُس عہد کی تجدید کرنی چاہیے ،جس کے لیے 29 ۔ دسمبر 1929 ء کو اکابر احرار نے اِس قافلۂ سخت جاں کو ترتیب دیا تھا ،انہوں نے کہاکہ برطانوی سامراج کے لگائے ہوئے پودے ’’قادیانیت ‘‘ کا تعاقب اور سامراج دشمنی ہماری گھٹی میں پڑی ہوئی ہے ،پروفیسر خالد شبیر احمد ،عبداللطیف خالد چیمہ ،سید محمد کفیل بخاری ،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار ،مولانا محمد مغیرہ ،ڈاکٹر محمد عمر فاروق ،مولانا تنویر الحسن ،حافظ ضیاء اللہ ھاشمی،حافظ محمد اسماعیل ، قاری محمد اصغر عثمانی اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ ریاست مدینہ کے لیے اسلامی عقائد کا تحفظ اور اسلامی ثقافت کا احیاء ضروری ہے ،لیکن یہاں تو اپنی مرضی کے اقدامات کو ریاست مدینہ کا نام دیا جا رہا ہے جو کسی طور درست نہیں۔احرارارہنماؤں نے کہاکہ ہماری منزل حکومت الہہ کا قیام اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناناہے اور اسی میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کو اہم عہدوں سے الگ کیا جائے اور مرتد کی شرعی سزا نافذ کی جائے۔