چیچہ وطنی(پ ر)قومی اسمبلی میں عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء پیر سید عمران احمد شاہ(MNA)کے اعزاز میں جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے ناظم قاری سعید بن شہید کی میزبانی میں ختم نبوت سینٹر آبپارہ ٹاؤن ساہیوال میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جناب نبی کریم ﷺکے منصب رسالت و ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے۔اس پر قوم ہمیشہ متفق و متحد رہی جس کی وجہ سے دشمن بار بار اسی پر حملہ آور ہوتا ہے۔اس وقت بین الاقوامی سطح پر استعماری قوتیں قادیانیوں کو اسلام اور مسلمان کے خلاف استعمال کر رہی ہیں۔اس لیے تحریک ختم نبوت کی جدو جہد کو نئے اہداف کے ساتھ از سر نو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید عمران احمد شاہ (MNA)نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں ہمیشہ حق کیلئے آواز بلند کی۔غازی خالد کو بچانا صرف میری نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا فرض ہے۔لیکن میں اپنا تن،من اور دھن قربان کر کر بھی تحفظ ناموسِ رسالت کا فریضہ انجام دیتا رہوں گا۔میری جان،مال اور اولاد سب کچھ چلا جائے لیکن میں عقیدۂ ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دوں گا۔تقریب میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،جامعہ رشیدیہ کے مہتمم مولانا کلیم اللہ رشیدی،سینئر صحافی نوید مسعود ہاشمی،قاری منظور احمد طاہر،قاری بشیر احمد رحیمی،قاری عتیق الرحمن رحیمی،پیر جی قاری عبدالباسط،مولانا شاھد عمران عارفی،مولانا عابد علی،سابقہ صدر چیمبر آف کامرس ساہیوال حاجی سہیل انجم انصاری،قاری غلام محمود،قاری سعید احمد عثمانی،سید انعام اللہ شاہ بخاری،جہانگیر ملک،مجلس احرار ساہیوال کے کنوینر حافظ اسامہ عزیر،حافظ محمد اکمل،اسامہ علی توقیفی،اسامہ عربی،حافظ عرفان صابر و دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔سینئر صحافی نوید مسعود ہاشمی نے کہا کہ ہمارے نزدیک سید عمران احمد شاہ کی اصل پہچان (ن) لیگ نہیں بلکہ تحفظ ختم نبوت کیلئے ان کا کردار ہے۔جو ہمیشہ زندہ رہے گا۔دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت اور قادیانی ریشہ دوانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہے۔پاکستان کے خلاف بیرون ممالک خطرناک سازشوں کے ذریعے وطن عزیز کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بیرون ممالک سفارت خانوں میں قادیانیوں کی موجودگی تفتیش ناک ہے۔مقتدر اداروں کو اپنے فرائضِ منصبی پوری طرح ادا کر کے امت مسلمہ کے متفقہ عقیدئے کا تحفظ کرنا چاہئے۔اسی موقع پر مولانا کلیم اللہ رشیدی،عبداللطیف خالد چیمہ،قاری منظور احمد طاہرنے سید عمران احمد شاہ (MNA)کو قومی اسمبلی کے فلور پر تحفظ ختم نبوت کیلئے کردار ادا کرنے پر ”النبی الخاتم“ ایوارڈ پیش کیا۔جبکہ سید عمران احمد شاہ کے دست سے ختم نبوت سینٹرکے سرپرست قاری بشیر احمد رحیمی،مولانا اشفاق حبیب، صدر مولانا شاھد عمران عارفی،سیکرٹری جنرل مولانا عابد علی اور ختم نبوت سینٹرمیں حسن کارکردگی اور مجلس احرار اسلام کی طرف سے حافظ اُسامہ عزیر،حافظ اُسامہ عربی،حافظ اُسامہ علی توقیفی،حافظ عرفان صابر،حافظ محمد اکمل کوبھی ”النبی الخاتم“ایوارڈ سے نوازگیا۔علاوہ ازیں مختلف رہنماؤں اور امن کمیٹی کے ارکان نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی محرم الحرام میں زبان بندی کے آڈر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت کے محاذ کے عالمی رہنما اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہونے کے ناطے ان کی زبان بندی سراسر زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عبداللطیف خالد چیمہ ہمیشہ سے امن کیلئے کوشاں رہیں ہیں اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر سرگرم رہیں ہیں ان کی زبان بندی کے آڈر بلاتاخیر واپس لیے جائیں اور آئندہ کیلئے اس قسم کے آڈر جاری کرنے سے گریز کیا جائے