لاہور(پ ر) قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں، استعماری قوتیں قادیانیوں کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام لاہور کی قیادت میاں محمد اویس، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، قاری عبدالعزیز یوسف اورقاضی محمد حارث نے دفتر احرار لاہور سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 12ربیع الاول کو مسجد احرار چناب نگر میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں عاشقان رسول ﷺ جوق در جوق شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عشق نبوی کا تقاضا ہے کہ احرار ختم نبوت کانفرنس میں شریک ہو کر دعوتی جلوس میں بھر پور شرکت کی جائے تاکہ کل قیامت کے دن کوئی قادیانی یہ نہ کہہ سکے کہ ہمیں کوئی سمجھانے نہیں آیا تھا۔ مجلس احرا ر اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ کے ساتھ ستمبر کا پہلا عشرہ،عشرہ ختم نبوت کے طور پر منایا گیاپورے ملک میں ختم نبوت کی کانفرنسز منعقد ہوئی اور پوری قوم نے یکسو ہو کر قادیانی فتنہ کو مسترد کرکے قادیانی نواز گروہوں کو بتا دیا کہ اس ملک میں دشمن رسول اللہ ﷺ کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتنی ہی حکومتیں آئیں اور قانون ناموس رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت میں ترمیم کرنا چاہی لیکن اللہ نے ان کے نام ونشان مٹا دیئے اس لیے موجودہ حکومت قادیانیت نوازی سے باز رہے وطن عزیز کے کسی کونے میں بھی کوئی ایک مسلمان ایسا نہیں ملے گا جوعقیدہ ختم نبوت پر کمپرومائز کرے کیوں کہ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں اور جب تک عقیدہ ختم نبوت پر یقین کر کے حضور اکرمﷺ کی غلامی میں نہیں آجاتے وہ غدار ہی رہیں گے۔