مجلس احراراسلام کے زیراہتمام خوشاب میں مولانا عدنان حذیفہ کی میزبانی اور مولانا سعید احمد اسعد کی زیر صدارت منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ ہمیں ایسا نیاپاکستان نہیں چاہئے جس میں طبقاتی کشمکش کوفروغ دیاجائے اورقادیانیت کو پنپنے کے مواقع فراہم کیے جائیں خوشاب کی ایک حویلی میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس سے مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی ، مولانا مفتی زاہد محمود ،مولانا تنویر الحسن نے خطاب کیا ،عبداللطیف خالدچیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی استعمار معاشی طورپر کمزورممالک میںاپنی پالیسیاں آگے بڑھا رہاہے اور تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کو ختم کرنے کی کوشش کررہاہے انہوںنے کہاکہ شہداءختم نبوت 1953ءنے اپنے خون کی قربانیاں دے کر اس ملک کو قادیانی سٹیٹ بننے سے بچایا ۔مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیاکی کوئی طاقت ناموس رسالت کے قانون کو ختم نہیںکرواسکتی ۔انہوںنے کہاکہ آسیہ مسیح کے حوالے سے جوکھیل کھیلاگیاوہ اسلامیان پاکستان کے ایمان وعقیدے کو ذبح کرنے کے مترادف ہے انہوںنے کہاکہ 295سی کےخلاف سازشیں کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے لیکن 295سی ختم نہ ہوگی ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولاناتنویر الحسن نے مسجد یمامہ اورچک 2-TDAقائد آباد میںختم نبوت کے حوالے سے ایک دینی اجتماع سے خطاب کیا اورعقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالی ۔