تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ارکان پارلیمنٹ قادیانیت کیخلاف کردارادا کریں،تمام مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے چوکیدار ہیں:سید عطاءالمہیمن بخاری

شہداءختم نبوت کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ذریعہ نجات ہے۔ مجلس احرار اسلام نے ہر محاذ پر حق کا بول بولا کیا۔ مساجد ومدارس کے صدقے ہی اسلام ہمارے معاشرے میں زندہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام دار بنی ہاشم ملتان میں منعقدہ 14 ویں سالانہ شہداءختم نبوت کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوے کیا۔ قائد احرار سید عطا ءالمہیمن بخاری نے کہا کہ جب تک احرار زندہ ہیں عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ابھرنے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ حکمران صرف دعوں تک محدود نہ رہیں بلکہ پاکستان کو حقیقی اسلامی ریاست بنائیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر حافظ ناصر الدین خاکوانی نے کہا کہ ختم نبوت تکمیل دین کا دوسرا عنوان ہے۔ ہمیں امن وسکون حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں ہی ملے گا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن جالندھری نے کہا کہ مجلس احرار اسلام نے ہر اسٹیج پر حق اور سچ بات کہی اور باطل کے سامنے سینہ سپر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ 1953 کی تحریک ختم نبوت مجلس احرار اسلام کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت سب سے بد ترین فتنہ ہے۔ مجلس احرار اسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ قادیانیت کا مسئلہ اسمبلی کے فلور پر حل کیا گیا اور بڑی بحث کے بعد قادیانیوں کے دونوں گروہوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان کے آئین کو تسلیم نہیں کرتے۔ بھارت اور اسرائیل پاکستان کے دشمن ہیں جبکہ قادیانیوں کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور ان کے ہیڈکواٹر بھارت اور اسرائیل میں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انجمن احمد یہ کو اسی طرح کالعدم قرار دیا جائے جیسے فری میسن یہودی تنظیم کو کالعدم قرار دیا گیا۔ مجلس احرار کے مرکزی ناظم اعلیٰ عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ جب تک ایک احرار کارکن بھی زندہ ہے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی کلیدی عہدوں پر فائز ہوکر روز اول سے ملک کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مجلس احرار اسلام کے رہنما سید عطاءاللہ شاہ ثالث بخاری نے کہا کہ ایمان کی بنیاد عقیدہ ختم نبوت ہے۔ تمام باطل قوتوں کا ہدف جدید تعلیم یافتہ طبقہ ہے۔کانفرنس کی پہلی نشست میں مدرسہ معمورہ دار بنی ہاشم کے طلباءکی دستار بندی کی گئی اور مولانا محمد اکمل، سید عطاءالمنان بخاری، فرحان حقانی، حافظ محمد اکرم، قاری عبد الرحمن، قاری ارباب سکندر، عزیز الرحمن شاہ، قاری احمد رشید، عبد الغفور معاویہ ودیگر نے شرکت و خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.