تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رائے محمد مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ میرے لیے حیران کن ہے کہ توہین رسالت کے کسی مجرم کو سزا نہیں دی گئی اور یہ المیہ ہے کہ منکرین ختم نبوت قادیانی،اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے دنیا کو دھوکہ دے رہے ہیں،میں پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر تحریک ختم نبوت کی آواز پہنچا ؤں گا،وہ دفتر مجلس احرارا سلام جامع مسجد چیچہ وطنی میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،جس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اُن کو ملکی وبین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی قادیانی ریشہ دوانیوں پر بریفنگ دی،اِس موقع پر شیخ عبدالغنی اور حافظ عابد مسعود ڈوگر نے بھی خطاب کیا،جبکہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر یوسف جمال ٹکا،سابق سرپرست پریس کلب رانا عبداللطیف،حافظ محمد حبیب اللہ چیمہ،میاں نذیر احمد،محمود احمد محمود،مولانا منظور احمد،قاری محمد قاسم،قاضی ذیشان آفتاب،راشد سعید ایڈووکیٹ،محمد حارث دانش اور کئی دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔رائے محمدمرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ نے کہاکہ عاطف میاں قادیانی کو اکنامک ایڈوائزی کونسل کارکن بنایا گیا تو میں نے تب بھی اختلاف کیا تھا اور کسی غیر مسلم اقلیت کو یہ حق نہیں کہ وہ ریاست اور آئین و دستور کی بالا دستی کو چیلنج کرے۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ دنیا میں لڑائی کے مورچے تبدیل ہو گئے ہیں،اب ذہن سازی اور لابنگ کا دو رہے اور ہم مختلف مقامات پر اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سطحی شخصیات سے ملاقات کرکے اُن کوقادیانیوں کی اِینٹی اسلام اور اینٹی پاکستان سرگرمیوں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں،جس کا آغاز چیچہ وطنی سے کیا جارھاہے،انہوں نے کہاکہ بھٹو مرحوم نے کہا تھاکہ ”قادیانی پاکستان میں وہی مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے،یعنی ہماری ہر پالیسی قادیانیوں کی مرضی کے مطابق بنے“۔انہوں نے کہاکہ توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھجوایا گیا اور ربوہ کے شکور (چشمے والا)کو خفیہ طریقے سے امریکہ بھجوا کر جن عناصر نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کروائی وہ پاکستان کے وفادار نہیں ہو سکتے ،انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کو آئین پاکستان میں غیر مسلم اقلیت لکھا گیا ہے اور اقوام متحدہ اور این جی اوز ہمارے مذہبی واندرونی معاملات میں جارحانہ مداخلت کررہی ہیں جس کا سدباب کرنا سرکاری انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،شیخ عبدالغنی نے کہاکہ عقیدہئ ختم نبوت پر پوری امت کا اتفاق ہے اور بغیر کسی سیاسی مصلحت کے ہم ختم نبوت کے مشن کو زندہ و تابندہ رکھیں گے،جافظ عابد مسعود ڈوگر نے کہاکہ ایک طرف دینی اداروں کی رجسٹریشن نہیں کی جا رہی اور دوسری طرف قربانی کی کھالوں پر قدغن لگا دی جاتی ہے اور کہاجاتا ہے کہ رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ پیش کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے وسائل کی معدوم کرنا دینی مدارس کو بند کرنے کے مترادف ہے۔استقبالیہ تقریب کے تمام شرکاء نے اس سے اتفاق کیا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق رسالت ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے اور جو کوئی بھی منسب رسالت و ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالے گا اس کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائے گا۔