عالمی مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام چنا ب نگر (ربوہ)کی قدیمی مرکزی جامع مسجداحرارمیں قائد احرارسید عطاءالمہیمن بخاری کی زیر صدارت دوروزہ سالانہ احرارختم نبوت کانفرنس شروع ہوگئی کانفرنس کے آغاز سے قبل مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قادیانی گروہ امت مسلمہ کے لئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے قادیانی آئین پاکستان اور ریاست کے باغی ہیں ان کے ساتھ باغےوں والا سلوک ضروری ہے انہوں نے کہا کہ احرارنے قادیان کی طرح ربوہ میں بھی 1976ءمیں کام کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں قادیانی گروہ کو پسپائی اختےار کرنا پڑی اور ربوہ کو کھلا شہر قرار دیا گیا جو اب چناب نگر ہے ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بھی مسلمان ہونا لازمی قراردیا جائے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے ادراصل یہودی ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں جو قائد اعظم کے نظرےات کی نفی بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہودی قادیانی گٹھ جوڑ پوری طرح عیاں ہوچکا ہے کسی کو شک ہے تو وہ اسرائیل میں یہ گٹھ جوڑ خود دیکھ لے بعدازاں کانفرنس کا افتتاحی اجلاس بعدنماز ظہر ہوا اور تربیتی کنونشن بھی منعقد کیا گیا مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری اور مولانا فیصل متین سرگانہ نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یوٹرن لینے کا اعلان کرنے والے حکمران عقیدہ¿ ختم نبوت اور عقیدہ¿ رسالت امت مسلمہ کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے پروفیسر خالد شبیر احمد نے کہا کہ احرارنے 1929ءمیں جدوجہد کا کا آغاز کیاجس کے نتےجے میں قادیانی غےر مسلم اقلیت قرارپائے ،انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنی متعینہ اسلامی وآئینی حیثیت اور سٹےٹس کومسلسل چیلنج کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ مقامی ضلعی ،صوبائی اور مرکزی سطح پر قادیانی اثر نفوز کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی جارہی ۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ قادیانیوں کے دینی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی ومعاشرتی تعاقب کی بھی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد دینی وقومی ضرورت کو پورا کرتی ہے اور یہ جدوجہد آئین کی بالادستی کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ جھوٹی نبوت کوکسی صورت نہیں چلنے دیا جائے گا ۔دےگر مقررین نے کہا کہ 295سی کو ختم کرنے والے خود مٹ جائیں گے 295سی ختم نہ ہوسکے گی کانفرنس رات بھی جاری رہی ،کانفرنس میں ملک بھر سے مجاہدین ختم نبوت ،سرخ پوشان احرار ہزاروں کی تعداد میں شریک ہیں کانفرنس آج بدھ کو بھی جاری رہے گی جس میں مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنما خطاب کریں گے9بجے صبح پر چم کشائی کی دلفرےب تقرےب ہوگی جبکہ آج بعد نماز ظہر فرزندان اسلام قادیانیوں کو دعوت اسلام دینے کے لیے فقیدالمثال جلوس نکالیں گے جلوس ربوہ کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا اقصیٰ چوک کے راستے ایوان محمود پہنچے گا جہاں بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا ۔قائد احرارسید عطاءالمہیمن بخاری ،مفتی محمد حسن ،سید محمدکفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ،مولانا محمد ،مغیرہ قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرائیں گے۔اورکانفرنس کی قراردادیں بھی جاری کی جائیں گی۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ قافلے جب ربوہ میں داخل ہوتے تو نعرہ تکبیر بلند کیا جاتا ہے فضا ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہے شرکاءکانفرنس نہایت پر امن ہیں بہت سارے کارکنوں نے سرخ قمیض زیب تن کررکھی ہے جو شہداءختم نبوت کے خون کی عکاسی کرتی ہے اوراحرارکی روایت ہے۔