تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

احرار کارکنان تنظیمی و جماعتی مصروفیات کو ملتوی کر کے سیلاب زدگان کی طرف توجہ دیں: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لیے امداد کا کام تیزی سے جاری ہے سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء المنان بخاری، مولانا تنویر الحسن احرار،اور دیگر رہنماء تونسہ اور مختلف مقامات پر قافلوں سے  سامان وصول کر کے اپنی نگرانی میں مستحقین تک پہنچارہے ہیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کی تقسیم کاری کی جارہی ہے۔گزشتہ روز احرار فاؤنڈیشن چیچہ وطنی کے تحت قاسم چیمہ، مولانا محمد سرفراز معاویہ، قاضی عبدالقدیر، میاں احمد اویس اور دیگر کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ امدادی سامان اور رقوم لے کر چیچہ وطنی سے روانہ ہوا جو آج بدھ کو ناصر ہاشمی (خانپور) سے مل کر راجن پور کی طرف جائے گا اور وہاں سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں امدادی سامان اور رقوم تقسیم کرے گا۔ عبداللطیف خالد چیمہ اور مقامی رہنماؤں نے قافلے کو روانہ کیا اس موقع پر قافلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ جو اللہ کی مخلوق کا نفع سوچے گا اللہ اس کا بھلا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احرار کارکنوں نے پنجاب بھر میں اپنے ماضی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ انہوں نے احرار کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی مصروفیات کو ترک کر کے ساری توجہ سیلاب زدگان تک امدادی سامان پہچانے میں لگا دیں انہوں نے کہا کہ سیاسی انتہاء پسندی اور سکولر انتہاء پسندی کی انسانی ہمدردی کہیں بھی نظر نہیں آرہی۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری اور مولانا محمد مغیرہ نے جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیمی و جماعتی مصروفیات کو ملتوی کر کے سیلاب زدگان کی طرف توجہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.