لاہور (پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام، ائمہ مساجد اور مبلغین نے اپنے اپنے بیانات اور خطبات جمعۃ المبارک میں کہاہے کہ محسن انسانیت محمد کریمﷺ کی عزت و ناموس کے لیے ہمارا سب کچھ قربان ہے اور یہ جذبہ ہر مسلمان کے اندر ہوتا ہے پھر چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہتا ہو۔انہوں نے کہاکہ انڈیا میں گستاخوں کواداروں کی طرف سے ریلیف دے کر مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جارہے ہیں اور عالمی میڈیا اورنام نہاد انسانیت کے علمبردار عالمی ادارے اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے۔خطباء احرارنے سیلاب زدگان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے عوام الناس کو بیدار کیا اور کہا کہ ہمیں تمام تر سیاسی و مذھبی اختلافات کو پس پشت رکھ کر مصیبت زدہ لوگوں کی امداد کرنی چاہیے۔ امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، مولانا محمد اکمل، مولانا تنویر الحسن احرار، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مولانا محمد الطاف معاویہ اور دیگر نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں کہا ہے کہ انڈیا میں ہونے والے فسادات دن بدن طول پکڑ رہے ہیں اور حکومت گستاخوں کو گرفتار کرنے کی بجائے ان کا ساتھ دے رہی ہے اور ہماری حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آرہا، بحیثیت مسلم ہم ایک قوم ہیں ہمیں اپنے ہمسائے میں اپنی قوم پر ظلم دیکھ خاموش نہیں رہنا چاہیے اگر حکومت اس کا جواب نہیں دے گی تو عوام الناس ناموس رسالتﷺ کی حفاظت اور اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ مبلغین احرار نے کہا کہ ایک طرف سیلاب کی وجہ سے پاکستانی قوم پریشان ہے اور دوسری طرف انڈین بدمعاشی بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ احرار فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں سیلاب زدگان کے لیے کمپس لگائے ہیں اور الحمدللہ قومیت کی تفریق کئے بغیر بے لوث ہو کر احرار ورکرز سیلاب زدگان کے لیے اپنی وسعت کے مطابق کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ احرار کے شعبہ اطلاعات کے مطابق پورے ملک میں جتنے ببھی مراکز ہیں اور جہاں کہیں بھی ہیں وہاں پر سیلاب ریلیف کمپس کا آغاز کیا جا چکا ہے اوربالخصوص ملتان، لاہور چیچہ وطنی، تلہ گنگ، رحیم یار خان اور دیگر دفاتر میں ورکرز اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔