مجلس احراراسلام پاکستان کے اپرپنجاب کا رکنان کا تربیتی کنونشن گزشتہ روز لاہورمیں اختتام پذیر ہوگیا مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ احرارکے قیام کااصل مقصد حکومت الہیٰہ کا قیام ہے جس کے لیے احرار کارکنوں کو حوصلے اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ استعماری قوتوں کے توڑ کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔سید عطاءاللہ شاہ ثالث بخاری نے کہاکہ عقید ہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جدیدمیڈیاتک رسائی ضروری ہے۔مفتی سید صبیح الحسن ہمدانی،حافظ محمد عابدمسعود ڈوگر ،حاجی عبدالکریم قمر ، مولاناتنویر الحسن احرار،ڈاکٹر محمد آصف ، مولانامحمد سرفراز معاویہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اجتماعی دینی جدوجہد کو منظم کرنے پرزوردیا ،اجلاس میں تحریک ختم نبوت کے رہنما سید اطہر شاہ گولڑوی (قائدآباد)کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیاگیا اور اجتماعی دعاءمغفرت بھی کرائی گئی ۔