مجلس احراراسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے زیراہتما م 11-12ربیع الاول کو چناب نگر(ربوہ)میںہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میںمجلس منتظمہ کاایک اہم اجلاس 25اکتوبر جمعرات کو دس بجے صبح جامع مسجد احرار چناب نگر میںمنعقد ہورہاہے اجلاس کی صدارت مرکزی نائب امیر پروفیسرخالد شبیر احمد کریںگے۔سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالدچیمہ ،مولانا محمد مغیرہ ،ڈاکٹرعمرفاروق احرار ،میاںمحمداویس ،قاری محمد یوسف احرار ،مولانا تنویر الحسن ،ڈاکٹرمحمد آصف ،مولانامحمودالحسن اوردیگر رہنمابھی شریک ہوںگے اجلاس کے اختتام پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ پریس بریفنگ دیںگے ۔