مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ 11-12ربیع الاول کو چناب نگر میںہونے والی سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی اوراتحاد امت کی عکاسی کرے گی وہ گزشتہ روز مجلس احراراسلا م لاہور کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ صدارت قاری محمد یوسف احر ار کی جبکہ میاںمحمداویس ،قاری محمد قاسم بلوچ ، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری ، مولانا محمد سرفرازمعاویہ ، عامرشہزاد اعوان ، عاطف مرزااوردیگر نے شرکت وخطا ب کیااجلاس میں تحریک تحفظ ناموس رسالت کو ہرحال میںجاری رکھنے کا عزم ظاہر کیاگیا اورشہید اسلام مولانا سمیع الحق کی شہادت کو بڑاسانحہ اورصدمہ قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا ،اجلاس کے تما م شرکا ءنے اس امر پرانفاق کیاکہ آسیہ مسیح کیس پربیرونی واندرونی طاقتیں اثرانداز ہوئی ہیںبعد ازاں سید محمد کفیل بخاری نے ”درس قرآن کریم “کی ماہانہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تما م مشکلات کا حل آسمانی تعلیمات پرعمل پیراہونے میںمضمر ہے ۔سیدمحمدکفیل بخاری اورمیاںمحمد اویس آج مولانا سمیع الحق شہید کی تعزیت کے لیے اکوڑہ خٹک جائیں گے