مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ این آر او زدہ سیاستدانوں اور سیکولر حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن نہیں ہوسکتا ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ احتساب سب کاہوناچاہےے اور یکساں ہونا چاہےے ۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کےخلاف ہونے والی سازشوں کا قومی اور دینی سیاستدانوںکو ادراک کرنا چاہےے ۔انہوںنے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہدمختلف مکاتب فکر کے اتحاد کے لیے قدر مشترک ہے اور اس کو بنیاد بنا کر اتحاد کی فضا قائم کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ امتنا ع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں ہورہا جس کی وجہ سے قادیانیوںکو حوصلہ شکنی کے مواقع میسر آتے ہیں ۔