لاہور (پ ر)مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام گزشتہ روز برصغیر کی عظیم و قدیم درس گاہ جامعہ فتحیہ اچھرہ لاہور میں ختم نبوت کورس منعقد ہواجس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر سید محمد کفیل بخاری، مناظر ختم نبوت ڈاکٹر محمد آصف، میاں محمد اویس نے طلباء و مسلم نوجوانوں کو عقیدہ ختم نبوت پر آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس پر دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم ہے، دین اسلام کا محور ومرکز اور دین اسلام کی روح و جاں یہی عقیدہ ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت میں معمولی سی لچک یا جھول انسان کو ایمان کی رفعتوں سے گرا کر کفر کی پستیوں میں پٹخ دیتی ہے، عقیدہ ختم نبوت اس قدر اہمیت و حیثیت کا حامل ہے کہ اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور جناب رسول اللہﷺ کی 210احادیث مبارکہ آپ ﷺ کی ختم نبوت پر دلالت کرتی ہیں حالانکہ کسی بھی شرعی مسئلہ کے لیے قرآن مجید کی ایک اٰیت مبارکہ یا ایک حدیث مبارکہ کا ہونا ہی کافی ہے لیکن عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و افادیت ہی اس قدر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ایک سو مقامات پر آپﷺ کی ختم نبوت کا اعلان اور رسول اللہ ﷺ نے خود اپنے منہ مبارک اور زبان انور سے دوسو دس مرتبہ اپنی ختم نبوت کا اعلان فرمایا اور اسی طرح امت مسلمہ کا سب سے پہلا اجماع یعنی صحابہ کرامؓ کی مقدس جماعت کااجماع اسی عقیدہ پر ہو ا کہ خاتم النبیین و خاتم المرسلین حضرت محمد کریمﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں آپ ﷺ کی ختم نبوت کے بعد کسی بھی قسم کا دعوی نبوت کرنے والا شخص کافر، مرتد، زندیق اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔مدرسین نے کہا کہ خالق کائنات اللہ رب العزت نے جب اس دنیا گلشن ہستی کو پیدافرمایاا تو اس میں ہنگامہ زندگی برپا کرنے کے لیے اپنی سب سے احسن تخلیق حضرت انسان کو اس میں آباد کیا اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت اوررشد و ہدایت انبیاء کرام علیہم السلام کو اس میں مبعوث فرمایا، یہ گراں قدر ہستیاں مختلف اوقات، مختلف ادوار میں مختلف مقامات پر تشریف لاتی رہیں اور انسانیت کی رہبری کا فریضہ انجام دیتی رہیں نبوت کا یہ روشن سلسلہ ابو البشر حضرت آدم ؑ سے شروع ہوا اور سید البشر حضرت محمد عربی ﷺ پر ختم ہو گیا اس بزم گیتی میں سب سے پہلے نبی آدم اور سب سے آخری نبی خاتم ہیں آدم سے پہلے نبی کوئی نہیں اور خاتم کے بعد نبی کوئی نہیں دین اسلام میں اس عقیدہ کو عقیدہ ختم نبوت کہتے ہیں۔علماء نے شرکاء کورس سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کے صحیح عقائد و اعمال سے روشناس ہوں اور پھر اسلام کی تعلیمات آگے پھیلانے کا ذریعہ بنیں اور یاد رکھیں کہ اسلام کے دو بنیادی عقائد ہیں ایک عقیدہ توحید اور دوسرا عقیدہ رسالت و ختم نبوت ہے۔جس طرح اللہ کے بعد کوئی الٰہ نہیں اسی طرح حضور ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں۔انہوں نے کہا حضور خاتم النبیین ﷺ کی ختم نبوت کے بعد کوئی ملعون و مردود کوئی دجال و کذاب دعوی نبوت کرے چاہے وہ قرون اولیٰ کا مسیلمہ کذاب ہو یا دور حاضر کا مسیلمہ کذاب آنجہانی، جہنم مکانی، مرزا غلام قادیانی کافر، مرتد، زندیق، دائرہ اسلام سے خارج اور اس طرح جھوٹے نبی مرزا قادیانی کو ماننے والے تمام قادیانی یعنی کافر، مرتد،زندیق دائرہ اسلام سے خارج ہیں بلکہ قادیانیوں کے کفر میں شک کرنے والا بھی کافر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ کورس کے اجتماع میں کہا گیا کہ اڈیشنل ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش نتھوکہ قادیانی کو مدت ملازمت میں توسیع دینا عقیدہ ختم نبوت سے غداری اور آئین پاکستان سے انحراف ہے۔ اجتماع میں ایک متفقہ قرار دادمنظور کی گئی جس میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اورکہا گیا کہ قادیانیوں کے ذریعے ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے