تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آغا شورش کاشمیری کی آواز آج بھی حکومتی ایوانوں میں گونج رہی ہے: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر) آغاشورش کاشمیری کی یاد میں مجلس احراراسلام کے مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مجلس احراراسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،مولانا محمد مغیرہ ،مولانا تنویر الحسن ،ڈاکٹر محمد آصف اور دیگرنے مرحوم کی صحافتی ودینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آغاشورش کاشمیری جیسی شخصیات صدیوں کے بعد ہی پیدا ہوتی ہیں مرحوم ایک نڈر اور پر وقار شخصیت کے مالک تھے ان کی آواز آج بھی حکومتی ایوانوں میں گونج رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ شورش کاشمیری جیسے بے باک،نڈر صحافی اور سیاسی لوگوں کی آج بھی اس ملک کو ضرورت ہے وہ ہر طوفان اور چٹان سے ٹکرانے کا حوصلہ رکھتے تھے ان کی جرأت کو آج بھی دنیا سلام کرتی ہے ،مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور دعا کرائی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.