آسیہ ملعونہ کو چور دروازے سے فرار کروانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونےدیں گے: عبداللطیف خالد چیمہ
مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ فتنہ قادیانیت ہرطرف سے امت مسلمہ پر حملہ آور ہے۔ ہمارے اکابر و اسلاف نے ہمیشہ امت کی رہنمائی کی۔ آج بھی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لئے تیار ہیں ،مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ آسیہ مسیح ملعونہ کو چور دروازے سے فرار کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا ئے ،انہوں نے کہا کہ قانون ناموس رسالت پر قدغن لگانے والے دنیا وآخرت میں ناکام و نامراد ہوں گے،قوانین ختم نبوت ، توہین رسالت کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے۔ قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین کو ختم کرنے والوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اتحاد و یگانگت سے غداران ختم نبوت اور اسلام دشمن عناصر کا جرا ¿ت مندی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانا مجاہدین ختم نبوت اور اراکین پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے انہوںنے کہاکہ ملکی سلامتی و استحکام کے لئے ضروری ہے کہ دوہری شہریت اور گرین کارڈ کے حامل قادیانی افراد پر کڑی نظر رکھی جائے انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ہم شہداءختم نبوت کے مقدس خون کے وارث ہیں اور پوری دنیا میں عقیدہ ختم نبوت کا شعور اجاگر کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عالمی استعمار اور اس کے حاشےہ بر دار آ ئےن کی اسلامی دفعات خصوصاً قا دےا نیو ں سے متعلق قرارداد اقلےت اور قا نون توہےن رسالت کو ختم کرا نے کے لئے پاکستان پر دباﺅ ڈال رہے ہےں ، ہم نا صرف اسے مسترد کر تے ہےں بلکہ آئےن کے دفا ع اور اس پر عملدرآ مد کی پر امن جدوجہد کو تےز تر کر نے کا عہد کرتے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار پاکستان مےں دینی قوتوں کو کمزور کرنے کی سازش مےں ناکام ہوگا انتہا پسندی کے خلاف نام نہاد جنگ کا دعویدار امرےکہ خود شدت پسندی اور فاشزم کو فروغ دے رہا ہے، دےنی قوتیں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور آ ئےن کے تحفظ کے لئے ہر قربانی دےنے کو تیا ر ہےں ۔انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار اور اس کے گماشتوں نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی نا پاک کوشش کی ہے پاکستان انشاءاللہ تا قیامت قا ئم و دائم رہے گا پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں پاکستان ایک مسجد کی طرح ہے جس کی حفاظت اپنے ایمان کا جزو سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مغربی سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور دینی سیاست کے علمبردارہیں اور شہداءختم نبوت کے وارث ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔ شہداءختم نبوت کی قربانیوں سے ہی یہ وطن عزیز ارتدادی اور قادیانی ریاست بننے سے محفوظ رہا ہے۔