مجلس احرار اسلام پاکستان نے آج بروز جمعہ ملک بھر میں آسیہ مسیح کی رہائ اور اس جانب دارانہ فیصلے کی مذمت کے حوالے سے یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے قائد احرار مولانا سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ حکومت کا آسیہ مسیح کو رہا کرنا اور مغربی نمائندوں کا پاکستان کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت کرنا تشویش ناک ہے. آسیہ مسیح کی عدالت سے بری اور جیل سے رہائ کے لیے حکومت کا بیرونی دباؤ کے سامنے ڈھیر ہوجانا شرمناک عمل ہے
حکومتی اداروں میں موجود مغرب کے گماشتے قانون توہین رسالت کو غیر مؤثر بنانے یا سرے سے ختم کرنے کے لیے راستہ ہموار کررہے ہیں انہوں نے کہا بیرونی ایجنڈے پر اتنی شدت سے عمل درآمد ہونا وطن عزیز پاکستان کی آزادی پر سیاہ دھبہ ہے
انھوں نے کہا ملک کو اسلام کے نام پر بنایا گیا لیکن آئین وقانون کی اسلامی دفعات اور شقوں کو چند مٹھی بھر سیکولر شدت پسندوں اور لبرل دہشت گردوں کی خوشنودی کے لیے تبدیل کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں قائد احرار نے کہا کہ آئ ایم ایف سے ڈالروں کی بھیک کے عوض حکمرانوں نے اپنے ایمان کا سودا کیا ہے.مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے کہا کہ ہالینڈ نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا اور اب آسیہ کی رہائ کے لیے بھی ہالینڈ سب سے زیادہ متحرک ہے. انھوں نے کہا کہ اگر اس نے کوئ توہین نہیں کی تھی تو مغرب اس کو ایوارڈ کس بات پر دے رہا ہے
مجلس احرار ملتان کے سیکرٹری نشرواشاعت فرحان حقانی نے بتایا کہ آج کے یوم احتجاج کے حوالے سے مرکز احرار جامع مسجد کرنالوی قاسم بیلا میں مولانا محمد اکمل , جامع مسجد معاذ 17 کسی میں مولانا عبد القیوم, جامع مسجد ختم نبوت دار بنی ہاشم میں سید عطاء المنان بخاری اور جامع مسجد زینت الاسلام گلشن کریم کالونی میں مفتی نجم الحق جامع مسجد باب رحمت کالرو بستی میں مولوی محمد طیب خطاب کریں گے.