تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آج کے حالات میں سید عطاءاللہ شاہ بخاری کے کردار کو اپنانے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر)سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی ملک و ملت اور ختم نبوت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت اور مسلمانوں کے اتفاق کی ضمانت ہے۔ حضرت امیر شریعت نے قادیانیت کے محاذ پر پوری امت کو مجلس احرار کے پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار کے مرکز ی امیر سید محمد کفیل بخاری نے ایوان احرار لاہور میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے ساٹھویں یوم وفات پر منعقد امیر شریعت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ نے زبر دست جدوجہد سے انگریز سامراج کو برصغیر چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ آج کے حالات میں شاہ جی کے کردار کو اپنانے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ مجلس احرار اسلام کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلہ نہیں بلکہ امت کا متفقہ عقیدہ ہے اس پر کسی بھی قسم کی مفاہمت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات پر عمل درآمد کویقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ مجلس احرار کے مرکزی نائب ناظم میاں محمد اویس نے کہا کہ امیر شریعت نے برصغیر کے عوام میں جدوجہد آزادی کی نئی روح پھونکی اور جذبہئ حریت بیدار کیا۔ سیمینار سے ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، سید عطاء المنان بخاری، قاری محمد قاسم بلوچ، علامہ ممتاز اعوان و دیگر نے خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.