تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آئین کی دفعہ63-62 کو ختم کرنے کی کوششیں دراصل آئین کو منہدم کرنے کے مترادف ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن ) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو شہید ناموس رسالت اب بہت یاد آرہے ہیں، لیکن مسلم لیگ (ن) ممتاز قادری شہید کے خون سے اپنے آپ کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی، اے کاش ممتاز قادری کو راتو ں رات پھانسی دینے سے پہلے کیپٹن صفدر یاد کر لیتے تو اچھا تھا ،ممتاز قادر ی اور ملک میں اسلامی قانون کا دھماکہ کرنے کے حوالے سے کیپٹن (ر )محمد صفدر کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہمیں کیپٹن (ر) محمدصفدر کے اس بیان پر کہ ’’ ہم جلد اسلامی قانون کا دھماکہ کریں گے۔‘‘ ہمیں خوشگوار حیرت ہوئی ہے، اے کاش یہ دھماکہ نواز شریف کی نااہلی سے پہلے کر لیا جاتا تو شائد یہ نوبت نہ آتی ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ آئین کی دفعہ63-62 کو ختم کرنے کی کوششیں دراصل آئین کو منہدم کرنے کے مترادف ہے، جو لوگ اپنے 6 فٹ کے جسم پر اسلام نافذ نہیں کر سکتے وہ 20 کروڑ عوام پر اسلا م کیسے نافذ کریں گے، انہوں نے کہاکہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے باوجود 25 سال سے سود کو جاری رکھنے والے دراصل اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حالت جنگ میں ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق اور خواتین کمیٹی کی نمائندہ ایلزبتھ بروڈرک(آسٹریلیا)کی پاکستان آمد اور اس کے مشن کے حوالے سے حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے کیونکہ خبریں ایسی آ رہی ہیں کہ ایلزبتھ بروڈرک قانون توہین رسالت کے خاتمے ،قادیانیوں کے بارے میں قوانین کو ختم کرنے اور ہم جنس پرستی جیسے فعل بد کو رواج دینے کے لیے پاکستان آئی ہیں اور وزیر مملکت و چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن اور دیگر سے اس ایجنڈے بارے بات چیت کر چکی ہیں ،جس پر ہمیں شدید تشویش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.