ملتان(پ ر) نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی سے محبت مسلمانوں کے لئے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ھے، کوئی بھی مسلمان کسی صورت یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کے سامنے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام ملتان کے سیکرٹری اطلاعات فرحان حقانی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات کے تحفظ اور ان کو مؤثر بنانے کیلئے پر امن آئینی قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ فرحان حقانی نے بتایا کہ برصغیر پاک و ہند کی حریت پسند جماعت مجلس احرار اسلام کے نوے سالہ یوم تاسیس کے پر مسرت موقع پر ایک یادگار تقریب مرکز احرار، دار بنی ھاشم، مہربان کالونی نزد ایم ڈی اے چوک ملتان میں منعقد ھوگی، جس میں وطن عزیز پاکستان اور مجلس احرار اسلام کے پرچموں کو لہرایا جائے گا اور وطن عزیز پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لئے دعا کی جائے گی۔