تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آئین شکن عناصر ملک دشمن، قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے آئین کا مکمل نفاذ ناگزیر ہے: سید محمد کفیل بخاری

ملتان ( پ ر) آئین پاکستان پر مکمل عمل داری میں ہی پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے. ان خیالات کا اظہار مرکزی دفتر مجلس احرار اسلام داربنی ہاشم ملتان میں منعقدہ “تحفظ آئین پاکستان سیمینار” میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے خطاب کرتے ہوے کیا.
انہوں نے کہا کہ آئین شکن عناصر ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں, آئین پر عمل کرنے سے ہی قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہوسکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ مجلس احرار حکومت الہیہ کے قیام, عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ, اور وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی, استحکام و سلامتی کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کرتی رہے گی.
سید کفیل بخاری نے کہا کہ علماء کرام نے شبانہ روز کوششوں سے پاکستان کا آئین تیار کروایا ہم اس کو کسی صورت تبدیل نہیں ہونے دیں گے.
انہوں نے کہا کہ قانون توہین رسالت کو ختم کرنے کے لیے عالمی استعمار پوری قوت صرف کررہا ہے اور آۓ روز ختم نبوت کے حوالے سے متنازعہ بیانات اور مطالبات پیش کیے جاتے ہیں. گستاخان رسول اور توہین رسالت کے مرتکبین کو باعزت بری کیا جاتا ہے اور ختم نبوت کے حوالے سے کام کرنے والی پر امن دینی جماعتوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں. تشدد کی موجودہ لہر آئین پر عمل درآمد نہ ہونے کا نتیجہ ہے حکمران آئین پر عمل کروائیں تو ملک میں امن کی فضا قائم ہوسکتی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.