تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ہم جنس پرستی کی لعنت کو پاکستان میں رائج کرنے کی سازشیں اخلاقی گراوٹ کی انتہا ہے: سیدمحمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نا ئب امیر سیدمحمد کفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ62,63کے خلاف مہم جوئی سیاسی قیادت کے انحطاط کی عکاسی کرتی ہے لاہورسے چیچہ وطنی روانگی سے قبل دونوں رہنماؤں نے مرکزی دفترنیو مسلم ٹاؤن لاہورمیں پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں سے گفتگومیں کہاکہ یوں لگتا ہے جیسے سیاسی محاذآرائی اور انارکی کے مذموم عزائم کی تکمیل ہونے جارہی ہے ، انہوں نے اپنی جماعت کی ماتحت شاخوں کوہدایت کی کہ14۔اگست کویوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کرکے وطن عزیزکی سلامتی ویکجہتی کی دعائیں مانگیں۔انہوں نے کہاکہ 7۔ستمبر کو ملک بھرمیںیوم تحفظ ختم نبوت (یوم قرارداداقلیت )کے طورپرمنایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم جنس پرستی کی لعنت کو پاکستان میں رائج کرنے کی سازشیں اخلاقی گراوٹ کی انتہا ہے دینی جماعتیں اس کانوٹس لیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے چیریٹیزایکٹ کومکمل طورپر مسترد کرنے کااعلان کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.