تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

گستاخانہ مواد کا نوٹس اسلام و آئین کی پاسداری ہے: میاں محمداویس

مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد یوسف احرار ودیگر راہنماؤں حاجی محمد لطیف،چودھری افتخار احمد بھٹہ،قاری محمد قاسم اور ڈاکٹر ضیاء الحق قمر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کاگستاخانہ مواد کانوٹس لینا مذہب اسلام و آئین پاکستان کی پاسداری ہے جس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا کم ہے میاں محمد اویس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے گستاخانہ مواد کیس کی سماعت کے دوران محبت رسولؐ سے لبریز ریمارکس اسلام کا حقیقی تقاضا ہیں انہوں نے کیس کوسنجیدہ لیکر ملک کو ایک نئے بحران سے بچا لیا ہے اور انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت اور24گھنٹوں میں گستاخانہ مواد کی بندش اور ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیکر20کروڑ اسلامیان پاکستان کے دل جیت لئے ہیں کروڑوں شمع رسالتؐ کے پروانوں اور دیوانوں کی ہمدردیاں اور دعائیں انکے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.