تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

چارمارچ کوایوان احرارلاہورمیں ختم نبوت کانفرنس ہوگی: قاری محمدقاسم

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری یکم مارچ جمعرات (آج)لاہور پہنچیں گے ،وہ مرکزی دفتر احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں اپنی جماعت کے رہنماؤں اور9مارچ کوہونے والی امیرشریعت کانفرنس کی رابطہ کمیٹی سے میٹنگ کریں گے،بعد ازاں وہ ملکوال روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ جامع مسجد عائشہ بالمقابل ڈگری کالج کلووال ملکوال میں عظمت قر آن کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ اگلے روز وہ جامع مسجد بلال کچاجیل روڈچونگی امرسدھو لاہورمیں نمازجمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔مجلس احراراسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے بتایا ہے کہ 4مارچ اتوارکو بعد نمازمغرب مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں شہداء ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا عتیق الرحمن خطیب جامع مسجد ہاجرہ یعقوب ،میاں محمد اویس،قاری محمدیوسف احرار اور دیگر شرکت وخطاب کریں گے ۔بتایا گیاہے کہ مارچ کا پورا مہینہ شہداء ختم نبوت کی کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رہے گا ان کانفرنسوں میں تحریک مقدس ختم نبوت 1953ء کے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا اورقادیانی ریشہ دوانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.