تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نیوزی لینڈ کی مساجد اورہالینڈ میں نہتے مسلمانوں پرحملہ پوری امت مسلمہ پرحملہ ہے: سید عطاءالمہیمن بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ حضرت پیر سید عطاءالمہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہا ہے کہ نیوز ی لینڈ کی مساجد اورہالینڈمیں نہتے مسلمانوںپر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے۔پوری دنیا میں مسلم مخالف وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہاہے عالم کفر کو اسلام فوبیاہوگیاہے حالانکہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اس میں کسی قسم کی شدت پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش تک نہیں ہے مسلمانوں کو دہشت گرد اوراسلام کو شدت پسندمذہب قرار دینے والی مغربی این جی اوز ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اورمغربی میڈیاکو اب جیسے کوئی سانپ سونگھ گیاہے سفیدفام دہشت گرد پراب تک کوئی مقدمہ تک درج نہیں کیاجاسکا۔انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کو کمزور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے مل بیٹھ کر کوئی لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔ فلسطین، کشمیر،عراق،افغانستان،شام اور برما میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا لیکن عالمی استعمار مسلمانوں کے ناحق بہنے والے خون اور مسلمانوں کے خلاف جاری نسلی تعصب کو روکنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوز ی لینڈ کی مساجد میں مسلمانوں کے خلا ف دہشت گردی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی یور پ اور مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف ایسے واقعات تسلسل کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں مساجد اور مدارس کو نشانہ بنانے،مسلم خواتین کے نقاب الٹنے اور اسکارف اتارنے کے علاوہ اسکولوں میں مسلمان بچوں کی تضحیک کرنے جیسے واقعات روز کا معمول ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عرصے سے جاری ان واقعات کے سد باب کے لیے کوئی حکمت عملی بنائی جاتی تو آج اس قسم کی صورتحال پیدانہ ہوتی ۔مغرب اوریورپ میں انتہا پسندی کے ان واقعات کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور مسلمانوں کے تحفظ کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔مغربی میڈیا اور سیاستدان خود تعصب کو ہوا دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.