تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نگران حکومت آئین کی قرارداد اقلیت اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے:عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام اورتحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنمااورمبلغین’’پیغام ختم نبوت‘‘کے سلسلہ میں ملک بھر میں دورے کررہے ہیں۔مجلس احراراسلام کے شعبہ دعوت وارشاد کے مسؤل ڈاکٹرمحمد آصف اورمرکزی مبلغ مولانامحمدسرفرازمعاویہ نے گزشتہ روز لاہورکی مختلف مساجد میں پیغام ختم نبوت کے سلسلہ میں بیانات کیے ۔انہوں نے کہاکہ عقید�ۂ ختم نبوت کاغدار پاکستان کاکبھی وفادارنہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہاکہ جب بھی قوم اکٹھی ہوئی ،عقیدہ ختم نبوت جیسی مضبوط قدرِمشترک پراکٹھی ہوئی ،یہ عقیدہ امت میں وجہ اتحاد ہے اسی لئے دشمن اس عقیدے پربارباروار کرتاہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام مبلغین احراروختم نبوت کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مثبت سرگرمیاں تیزترکردیں۔انہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ آئین کی قرارداد اقلیت اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست شامل کرے ۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ چناب نگر(ربوہ)اورچنیوٹ کی سرکاری انتظامیہ چناب نگرمیں ہونے والی امتناع قادیانیت ایکٹ کی خلاف ورزیوں کانوٹس نہیں لے رہی جس سے چناب نگر میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات پہلے سے بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے نگران حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیاکہ امتناع قادیانیت ایکٹ پرموثرعمل درآمدکی صورت کویقینی بنایاجائے ۔انہوں نے بتایاکہ موجودہ سیاسی صورت حال اورتحریک تحفظ ختم نبوت کی تازہ ترین صورتحال پرغورخوض کرکے اگلا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس 30جون بروزہفتہ 8بجے صبح داربنی ہاشم ملتان میں جماعت کے امیرسیدعطاء المہیمن بخاری کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں فیصلوں کا اعلان کیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.