تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: عتیق الرحمان علوی

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولا نا عتیق الرحمان علوی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس ہے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قانون ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں تبدیلی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمد یہ چوبرجی میں فضلاء کی تقریب سے خطاب میں کیا۔عتیق الرحمان علوی نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کے خلاف نبردآزما ہونے کے لئے انگریزوں کے باغی سید عطا ء اللہ شاہ بخاری کے کردار کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر انہوں نے جامعہ محمدیہ کے فضلاء اور طلباء کو 9۔ مارچ کو ایوان اقبال میں منعقد ہونے والی امیرشریعت کانفرنس کی دعوت دی ۔تقریب سے مولانا خباب، مولانا اختر، مولانا شہباز عالم فاروقی، مولانا عبداللہ وحید، مولانا فیصل خورشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.