تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مذہبی عدم برداشت، معاشی ناہمواری اور استحصالی نظام کے خاتمے سے ہی ملک ترقی کرسکتاہے: ضیاءاللہ ہاشمی

کو ٹلہ ارب علی خان (غفوراحمد گل)مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام جامع ختم نبوت چو ہڑچک چوک ناگڑیاں میں قاری محمد ضیا ء اللہ ہاشمی کی میزبانی میں گرینڈ افطار ڈنر کثیر تعداد علماء اکرام ،صحافی حضرات اور ممتاز شخصیات کی بھرپور شرکت ۔افطار تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، اس موقع پر خصوصی خطاب ممتاز عالم دین قاری محمد زبیر ہاشمی بنگیال اور میزبان قاری محمد ضیاء اللہ ہاشمی (ضلعی امیر مجلس احرار اسلام گجرات)نے کیا. مجلس احرار اسلام گجرات کے صدر ضیاءاللہ ہاشمی نے کہا کہ مذہبی عدم برداشت، معاشی ناہمواری اور استحصالی نظام کے خاتمے سے ہی ملک ترقی کرسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے اس مبارک مہینے میں غریبوں یتیموں اور مساکین کا خاص خیال رکھیں۔ جبکہ اجتماعی دعا معروف مذہبی شخصیت مولانا الیاس احمد ساکہ (ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام ف گجرات)نے کروائی۔گرینڈ افطار ڈنر میں دیگر علماء اکرام میں مو لانا رضوان احمد ،مو لانا حسن سدوال ،مو لانا عمر فاروق دولت نگر ، مو لانا حاکم علی چاریاری ،مو لانا عمر عثمانی گلیانہ،پیر ظہور ہاشمی گلیانہ، حافظ اشفاق کالس ،صو بیدار اللہ رکھا کو ٹلہ ، حافظ افضال کو ٹلہ،کاظم اشرف احرار سمیت صحافی برادری میں قیصر رشید گو ندل ، چودھری فیاض انجم ، چودھری علی اختر ، عابد مرزا ، صحافی غفوراحمد گل،عبدالجبار خاں ککرالی،مہر جلال شائق ، لقمان رفیق چاند، راجہ دانش وحید ،چودھری نبیل احمد ساہن کلاں ،چودھری واحد سرور سدوال،چودھری افضل ناگڑیاں (جنرل کو نسلر) ،چودھری شبیر ناگڑیاں ،چودھری بشیر ، چودھری زاہد اشرف ناگڑیاں سمیت علاقہ بھر اور قرب وجوار کے مو ضع چو ہڑ چک ، ناگڑیاں ، ساکہ ،فرخ پور ،گاکھڑی ،چک سکندر ، مصریہ ، ساہن ، سدوال سمیت دیگر دیہات سے سینکڑوں معززین نے قاری محمد ضیاء اللہ ہاشمی کی دعوت پر خصوصی طور افطار ڈنر تقریب میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.