لاہور (پ ر) مجلسِ احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل شاہ بخاری نے گزشتہ روز الشریعہ اکادمی گوجرانولہ میں پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاھد الراشدی سے ملاقات کی اور ان کی چچی محترمہ کی وفات پر تعزیت ودعاکے علاوہ ملک کی عمومی صورت حال پر باھمی مشاورت کی دونوں راہنماؤں نے قادیانیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا مہم کا جائزہ لیا اور حکمت و تدبیر کے ساتھ امت کے اجماعی موقف کی ترجمانی پر زور دیا ان کا کہنا ھے کہ اجماعی موقف سے ھٹ کر کوئی بھی بات براہ راست یابالواسطہ طور پر قادیانیوں کے لئے تقویت کا باعث بن سکتی ھے اور قادیانیوں کی اس وقت یہی سب سے بڑی تکنیک ھے جس سے ہم سب کو چوکنارھناچاھئے۔دونوں راہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ وبائی امراض سے بچنے کے لیے توبہ واستغفار کی کثرت کی جائے صدقہ و خیرات کا اہتمام کیا جائے زکوٰۃ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔