لاہور(پ ر) مرکزی شوری کے رکن اور حاصل پرجماعت کے قدیمی رہنماء رانا محمد نعیم ناصر انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر سیدمحمد کفیل بخاری نے پڑھائی جس میں احرار رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، پروفیسر خالد شبیر احمد، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار، ڈاکٹر محمدعمر فاروق احرار،ملک محمد یوسف، میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار اور دیگر احرار رہنماؤں نے رانا محمد نعیم ناصرکے انتقال کو جماعت کے لیے بڑاسانحہ قرار دیا ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے پلیٹ فارم سے مرحوم نے پوری زندگی تحفظ ختم نبوت کی جد جہد میں گزاری۔ احرار رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔