تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار حکومت الہیہ کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے: سید محمد کفیل بخاری


چیچہ وطنی(پ ر) مجلس احراراسلام ضلع ساہیوال کے ناظم نشرواشاعت مولانا محمد سرفرازمعاویہ نے بتایا ہے کہ مجلس احراراسلام پاکستان کی نو منتخب مرکزی قیادت کے اعزازمیں مجلس احراراسلام ضلع ساہیوال کی جانب سے مرکزی مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ سکیم چیچہ وطنی میں دیئے گئے عشائیہ میں امیرمرکزیہ سید محمد کفیل بخاری،مرکزی نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرمحمدعمر فاروق، نائب ناظم حاجی عبدالکریم قمر، ناظم تبلیغ سید عطاء المنان بخاری کے علاوہ ضلعی امیر محمد قاسم چیمہ، حکیم حافظ محمد قاسم، حافظ عابد مسعود ڈوگر، شیخ عبدالغنی،مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفرازمعاویہ، حافظ محمد مغیرہ، حافظ احسن منظور،مولانا منظور احمداور دیگر شخصیات نے شرکت وخطاب کیا، سید محمدکفیل بخاری نے کہا کہ مجلس احراراسلام 1929ء سے حکومت الہیہ کے قیام اور تحفظ ختم نبوت کیلئے جدوجہد کررہی ہے یہ جدوجہد ہماری زندگیوں کا مقصد حیات ہے، یہ پرامن جدوجہد پورے عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ یہ قافلہ احرار مشکلات کی کئی وادیاں عبور کرکے یہاں تک پہنچا ہے، ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ اور استحصال کے خاتمے کے داعی ہیں، مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ حکومت الہیہ کے قیام اوراسلام کی سربلندی تحفظ ختم نبوت کیلئے مجلس احراراسلام کا پلیٹ فارم ایک وسیع المشرب حقیقت رکھتا ہے،
سید عطاء المنان بخاری نے کہا کہ ہم تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت وناموس صحابہ ؓ کی عزت وعصمت کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں، حافظ محمدعابد مسعود ڈوگر نے کہا کہ مجلس احراراسلا م چیچہ وطنی نے ہمیشہ مشکل وقت میں جماعت کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی، مجلس احراراسلام ضلع ساہیوال کے امیر محمد قاسم چیمہ نے کہا کہ مجلس احراراسلام 92سال سے عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے مشن پر کابند ہے اور زندگی کے آخری وقت تک اس مشن پر کاربند رہے گی،، مولانا محمد سرفرازمعاویہ نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں مگر کسی ظالم جابر وڈیرے کے سامنے سر نہیں جھکایا، مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے ناظم حکیم حافظ محمد قاسم نے مجلس احراراسلام کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا، مجلس احراراسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بزرگ رہنماء مولانامحکم الدین نے اختتامی کلمات کے ساتھ دعاء کروائی، نومنتخب عھدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں لاہور، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ،کمالیہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، چناب نگر، گجرات، بوریوالا، غازی آباد چیچہ وطنی اور گردونواح سے کارکنان احرار نے بھر پور شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.