تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قومی خودمختاری کے لئے امریکی مفادات کا راستہ روکنا ہوگا: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور (پ ر)مختلف مکاتب فکر کے دینی رہنماؤں وجید علمائے کرام اور خطبائے عظام نے اپنے اپنے خطبات جمعۃالمبارک میں اسلام آباد میں بننے والے مندر کی تعمیر پر شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مندر کی اجازت سابقہ حکومت نے دی یا موجودہ حکومت اب اسکی تعمیر کروارہی ہے،دونوں صورتوں میں مندر کی تعمیر ناقابل قبول ہے،اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد،ملک محمد یوسف،سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،سید عطاءاللہ شاہ ثالث بخاری،مولانامحمد مغیرہ،ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار،مولانا محمد تنویر الحسن احرار، اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کے دارالخلافہ میں نئے مندر کی تعمیر نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان دونوں کی نفی ہے اور ایک ایسے وقت میں جب کہ اسلام،اہل اسلام اور پاکستان کے دشمن ہماری نظریاتی شناخت و اقدار پر حملہ آور ہیں۔ہندوستان اور کشمیر میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے ایسے میں بت خانہ تعمیر کرنے کی سہولت دینا پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو منھدم اور کمزور کرنے کے مترادف ہے احرار رہنماؤں نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ سندھ اسمبلی،پنجاب اسمبلی،قومی اسمبلی،سینٹ اور آزاد کشمیر اسمبلی نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کے ساتھ ”خاتم النبیین“ لازمی لکھنے،پڑھنے اور بولنے کی قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کرکے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و مستی کا جو مظاہرہ کیا ہے یہ ان کی دنیا و آخرت کی کامیابی کی دلیل ہے قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ 1974ء میں بھٹو مرحوم کے دور میں اسمبلی کے فلور پر لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا اور 1984ء میں امتناع قادیانیت ایکٹ کے ذریعے صدر محمد ضیاء الحق مرحوم نے قادیانیوں کو شعائر اسلامی کے استعمال سے روک دیا تھا،اعلیٰ عدالتوں نے قادیانیوں کے خلاف فیصلے دیئے لیکن قادیانی آئینی و قانونی اور عدالتی فیصلوں کو ماننے سے مسلسل انکاری ہیں اور ربوہ کے اندر ریاست در ریاست کا ماحول قائم کیا ہوا ہے ایسے میں اسمبلیوں اور سینٹ میں ختم نبوت کی صداکا بلند ہونا اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کے ساتھ ”خاتم النبیین“ لازمی قرار دینا تحریک ختم نبوت کی غیر معمولی کامیابی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے دنوں میں ہم کئی قدم آگے بڑھیں گے۔مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں نئے مندر کی تعمیر کو اسلام و وطن دشمنی سے تعبیر کرتے ہیں اور سابقہ یا موجودہ حکمرانوں کے فیصلے کو پوری قوت سے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی خود مختاری کے لیے امریکہ و انڈیا کے ناپاک عزائم اور ایجنڈے کے سامنے مضبوط بند باندھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی یہودی طرز پر اسرائیل کے لیے کام کررہے ہیں اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لیے وار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد خلیفہ ششم برحق حضرت سیدنا امیر معاویہؓ کی شان اقدس میں گستاخی کے مرتکب ہوئے ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحفظ ناموس صحابہ و صحابیات کے قانون کو مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی شخصیت کو استثناء نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت،توہین ختم نبوت اور توہین صحابہ و صحابیات دین دشمنی اور شر انگیزی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون کی عمل داری یقینی بنانی چاہیے۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے جامعہ خیر المدارس ملتان کے شیخ الحدیث حضرت مولانا منظور احمد کے انتقال پر تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے اور ان کی طویل تعلیمی و تدریسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.