تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں، آج تک قادیانیوں نے نہ پاکستان کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی ملکی آئین کو مانتے ہیں: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ختم نبوت کی چوکیداری حضور سرور کونین، خاتم النبیین ﷺ سے وفاداری ہے۔ امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار، قاری محمد ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد سرفراز معاویہ،مولانا محمد الطاف معاویہ اور دیگر رہنماؤں اورمبلغینِ ختم نبوت نے اپنے اپنے خطبات جمعۃالمبارک اور بیانات میں کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اسلامی فریضہ ہے، قادیانی کوئی فرقہ نہیں بلکہ اسلام کے خلاف استعمار کا خود کاشتہ پودا ہے،پاکستان میں قادیانیوں کی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں اور آج تک قادیانیوں نے نہ ملک پاکستان کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی ملکی آئین کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پر امن مذہب ہے اور آپ ﷺ نے اسلام کو تبلیغ کے ذریعے پھیلایا اور ہمیشہ امن کا درس دیا  اور قادیانی اس امن کی فضا کو خراب کرنے کے لیے ہر وقت کوسرگرم رہتے ہیں اس لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی ایکٹوٹیز پر نظر رکھنی چاہیے۔مبلغین احرار نے میں کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو جو مسائل در پیش ہیں ان مسائل کا سد باب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمرانوں کی بیان بازی اور دوسری طرف عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں بڑھتا ہوا ہو شربا اضافہ غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے والی بات ہے حکمران خدا کا خوف کریں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوئی پالیسی بنا کر عوام کے سامنے رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.