تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیت دم توڑ رہی ہے، مجلس احرار دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دیتی رہے گی: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے ایوان احرار لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادیانیوں کی پے در پے شکست انہیں اسلام کی طرف بلا رہی ہے ۔ مرزا غلام احمد قادیانی سے لے کر مرزا مسرور تک انہیں مسلسل ناکامی و ذلت کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی مذہب کے پیر وکار بڑی تیزی کے ساتھ اسلام قبول کر رہے ہیں اور قادیانیت دم توڑ رہی ہے ۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ مجلس احرار اسلام دعوت دین کی محنت کو پوری قوت سے جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ قادیانی دھوکے میں آکر امت کے اجتماعی دائرے سے باہر نکل گئے ۔ احرار انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ دائرۃ اسلام میں داخل ہو کر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی مذہب کے بانی مرزا غلام احمد قادیانی نے پوری امت مسلمہ کو کافر کہا ہے اور غلیظ گالیاں دی ہیں آج قادیانی قیادت تمام مسلمانوں کو سرکاری مسلمان کہتی ہے اور اپنے آپ کو حقیقی مسلمان ۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ ہ میں فخر ہے کہ ہم سرکاردو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے سرکاری مسلمان ہیں ۔ ہم قادیانیوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن رحمت و ختم نبوت سے وابستہ ہو کر سرکاری مسلمان بن جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام اور تحفظ ختم نبوت لازم وملزوم ہیں ۔ اسلام کی دعوت انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے اور احرار دعوت کے پرچم کو لہراتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.