تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیت ایک سیاسی مذہب ہے جو سامراجی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر مسلمانوں کے نظم اجتماعی کو تباہ کرنا چاہتا ہے: محمد قاسم چیمہ

ساہیوال (پ ر) تحریک طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی کنوینر محمد قاسم چیمہ نے کہا ہے کہ قادیانیت مذہبی نہیں بلکہ ایک سیاسی مسئلہ ہے۔ اس مذہب کے پیروکار اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر سیاسی و سماجی حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کے عزائم کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ختم نبوت سینٹر ساہیوال میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاسم چیمہ نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت باؤنڈری کمیشن کے ذریعے ضلع گورداسپور کو بھارت میں شامل کروایا گیا تا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ بن جائے۔ اس سازش میں قادیانی چودھری ظفراللہ شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی مسلمانوں کے نظم اجتماعی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک ایک احراری بھی زندہ ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

قادیانیت ایک سیاسی مذہب ہے جو سامراجی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر مسلمانوں کے نظم اجتماعی کو تباہ کرنا چاہتا ہے: محمد قاسم چیمہ پر خیالات

  1. Abid says:

    Please update death news about peer ji

Leave a Reply to Abid Cancel reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.