تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

علمائے کرام رمضان کا دوسرے جمعہ کے موقع پر ختم نبوت کے موضوع پر روشنی ڈالیں: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان نے اپنی جماعت کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے تمام مبلغین کوہدایت کی ہے کہ وہ (آج)رمضان المبارک کے دوسرے جمعۃ المبارک کے موقع پر اپنے اپنے خطبات میں اللہ سے مغفرت کی بھیک مانگیں اور عوام الناس میں رمضان المبارک کی فضیلت واحترام کو اجاگر کریں ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے مبلغین ختم نبوت سے کہا ہے کہ وہ اجتماعات جمعۃ المبارک میں عقیدہ ختم نبوت کی فضیلت واہمیت پر روشنی ڈالیں اور عوام الناس کو قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ کریں ،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ این آر او زدہ حکمران اور پانامہ زدہ سیاست دان ملک کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکال سکتے ،انہوں نے کہا کہ مسائل سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے وژن کے مطابق ملک میں قرآن وسنت کے نظام کو نافذ کردیا جائے اور سودی معیشت سے جان چھڑائی لی جائے ،انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ تب ہی ممکن ہے جب ہمارے حکمران اور سیاست دان امریکی غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.