تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عصری تعلیمی اداروں میں مغربی کلچر کو فروغ دیا جارہاہے: مولانا محمد اکمل

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل ، صوفی نذیر احمد، شیخ حسین اختر لدھیانوی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ دینی مدارس ومراکز اسلام کے قلعے ہیں اگر ملک میں کوئی دینی ماحول اور اسلامی اقدار باقی ہیں تو وہ انہی اداروں کی وجہ سے ہے۔ مدارس کا نصاب دنیاوی اداروں سے زیادہ بہتر اور مفید ہے اگر مدارس میں انگریزی تعلیم اور نصاب کو شامل کروایا جارہا ہے جب کہ سکول کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلباء کو دین سے دور کر کے وہاں بے حیائی،فحاشی اور مغربیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام اور تحریک طلباء اسلام روز اول سے دین کی ترویج واشاعت کے لیے کوشاں ہیں اور آئندہ ماہ سے ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جوکہ 1953 کی تحریک مقدس ختم نبوت کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے مشن کے ساتھ وفاداری کا اظہار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو مجلس احرار اسلام یوم فتح ربوہ ملک بھر میں جوش وخروش سے منائے گی۔
مجلس احرار اسلام ملتان کے نائب ناظم نشریات عدنان ملک نے بتایا کہ 27 فروری 1976 کو مجلس احرار اسلام پاکستان نے قائدین نے چناب نگر ربوہ میں مسلمانوں کی پہلی جامع مسجد کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھااور ربوہ کو آزاد شہر قرار دلوایا تھا جو کہ مجلس احرار کا عظیم کارنامہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام 9 مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ملتان سے بھی قافلہ اس میں شریک ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.