تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید کفیل بخاری مجلس احرار کے قائم مقام امیر منتخب، اکابر ِاحرار کے مشن کو اس کی روح کے مطابق زندہ وتابندہ رکھیں گے: سید محمد کفیل بخاری

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستا ن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ایک بھر پوراجلاس میں مجلس احرار اسلام پاکستا ن کے امیر حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری (مرحوم) کے انتقال کے بعد مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کو 2022 ء تک کی دستوری مدت کے لیے قائم مقام مرکزی امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔مجلس احرار اسلا م پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے تقریباًپچاس ارکان او ردس مندوبین کا ایک اجلاس گزشتہ روز داربنی ہاشم ملتان میں مرکزی نائب امیر ملک محمد یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا او ر اس میں مرکزی ناظم اعلیٰ عبداللطیف خالد چیمہ نے امیر مرکزیہ کے انتقال سے پیدا ہونے والے دستوری خلا کو پُر کرنے کے لیے طریقہئ کار سے ارکان شوریٰ کوآگاہ کیا،جس پر سید محمد کفیل بخاری کو متفقہ طور پر قائم مقام امیر مرکزیہ مقررکیا گیا،جبکہ سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری کو نائب امیر اور سید عطاء المنا ن بخاری کو نائب ناظم اعلیٰ مقرر کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پوری جماعت کا شکرگزار ہوں،انہوں نے کہا کہ ہم اکابر ِاحرار کے مشن کو اس کی روح کے مطابق زندہ وتابندہ رکھیں گے۔عبد اللطیف خالد چیمہ،ملک محمد یوسف،سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سیاست دین کے تابع ہے،اسلامی نظام کا نفاذ ہماری پہلی وآخری منزل ہے۔دیگر متعدد اراکین ِ شوریٰ نے اپنے اپنے خطابات میں حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی دینی وملی او رتعلیمی وتحریکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ زہدوتقویٰ کے جس اعلیٰ معیار پر تھے اس کی فی زمانہ مثال ملنا مشکل ہے۔انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے لیے مثالی کردار اداکیا۔اجلاس کی قرارداد وں میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت او راپوزیشن اپنی باہمی لڑائی کو ختم کرکے ملک و ملت کی فلاح اور دستور کی بالا دستی کے لیے یکجا ہوجائیں۔ایک قرار داد میں قادیانیوں کی غیر اسلامی اور غیردستوری سرگرمیوں پر تشویش کابھی ظہا رکیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار،میاں محمد اویس،مفتی عطاء الرحمان قریشی،عبدالکریم قمر،قاری محمد یوسف احرار،مولانا جمیل الرحمان بہلوی،محمد خاور بٹ،عبدالشکور،مولانا اللہ بخش احرار،مولانا محمد اکمل،مولانا محمد مغیرہ،مولانا فیصل متین سرگانہ،قاری محمد قاسم بلوچ،قاری محمد ضیاء اللہ ہاشمی،مولا نا تنویرالحسن احرار،ڈاکٹرمحمد آصف،محمد اشرف تائب،مولوی فقیر اللہ رحمانی،محمد قاسم چیمہ،مولانا محمود الحسن سمیت دیگرارکانِ شوریٰ نے شرکت وخطاب کیا۔اجلاس کے آغازمیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری،جمعیت علماء اسلام کے رہنماحافظ محمد حبیب اللہ چیمہ،مولانا سیف الدین سیف اورتمام مرحومین کے لیے ایصال ثواب کا اہتما م کیا گیا۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں کوہدایت کی ہے کہ وہ مارچ اوروسط اپریل تک قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری کی یاد میں ختم نبوت کا نفرنسز کا اہتمام کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.