تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید ناعلی المرتضیٰؓ منفردمقام ومنصب کے مالک، خلیفہ چہارم، شجاعت کی ضرب المثل، حکمت ودانائی کے بے مثال خزینہ تھے: قائداحرار سیدعطاءالمھیمن بخاری

لاہور(پ ر)مجلس احرارا سلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر سیدمحمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے یوم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ سید ناعلی المرتضیٰؓ کو حضرات صحابہ کرامؓ میں منفردمقام ومنصب حاصل تھا ،جناب نبی کریم ؐ کے داماد بھی تھے اور خلیفہ چہارم برحق بھی۔اُن کی شجاعت ضرب المثل بن گئی جو رہتی دنیا تک رہے گی ۔سیدناعلی المرتضیٰؓ حکمت ودانائی کے بے مثال خزینہ تھے۔انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کو دربار رسالتؐ سے باب العلم کا خطاب عطا ہوا تھا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپؓ کو بہتر فیصلہ کرنے والا قراردیا تھا ۔انہوں نے کہا حضرت علیؓ نے غزوہ خیبرمیں خیبرکے12قلعوں میں ایک قلعہ حصن القموس کو فتح کیا اور اسی غزوہ میں مرحب نامی مشہور جنگجو آپؓ کے ہاتھوں اپنے انجام بد سے دوچار ہوکر جہنم واصل ہو اتھا ۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے مبلغین نے ’’پیغام ختم نبوت‘‘کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ڈاکٹر محمد آصف کی نگرانی میں لاہور میں مولانا محمد سرفراز معاویہ مختلف مساجد میں پیگام ختم نبوت کے سلسلہ میں بالکل مختصر وقت میں جناب نبی کریم ﷺ کے منصب ورسالت ،ختم نبوت کے فضائل وفضیلت بیان کرتے ہیں اور قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں پر روشنی ڈالتے ہیں اور یہ سلسلہ آخر رمضان المبارک تک جاری رہیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.