تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیاسی انتہا ء پسندی اور سیکولر انتہا پسندی نے ملک کو ڈبو کر رکھ دیا ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) تحریک ختم نبوت 1953ء کے دس ہزار شہدائے ختم نبوت کی یاد میں 45ویں سالانہ دو روزہ احرارختم نبوت کانفرنس گزشتہ روز چناب نگر  (ربوہ) کے قدیمی مرکز احرار ”جامع مسجد احرار“ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد  (خانقاہ سراجیہ) کی دعا سے شروع ہوئی جب کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب ا میر عبداللطیف خالد چیمہ نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی مرزابشیر الدین محمود نے کہاتھا کہ جب تک ایک احراری زندہ ہے ہمیں ان سے خطرہ ہے عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ قادیانی خلیفہ نے ٹھیک کہا تھا اور منکرین ختم نبو ت کے لیے ہم یقیناخطرہ تھے اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیان کی طرح ربوہ میں بھی 46سال قبل قافلہ احرارو ختم نبوت سب سے پہلے ربوہ میں فاتحانہ داخل ہوا اور آج تک پوری دنیا میں قادیانیوں کو دعوت اسلام کا سبب بنا ہوا ہے قادیانی تیزی سے اسلام میں داخل ہو رہے ہیں سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور قافلہ سخت جاں اپنی پر امن جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتہا ء پسندی اور سیکولر انتہا پسندی نے ملک کو ڈبو کر رکھ دیا ہے ہم اللہ کی زمین پر اللہ کی حکمرانی چاہتے ہیں اور اسلامی نظام حکومت میں ہی تمام دنیا کے مسائل کا حل موجود ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ مرزا غلام احمد قادیانی کو انگریز سامراج نے برصغیر کے مسلمانوں کے دلوں سے جذبہ جہاد نکالنے اور فرقہ واریت پیدا کرنے کے لیے کھڑا کیادنیا کی کوئی طاقت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم اور اکابر اور رضا کاروں کا راستہ نہ روک سکی۔ انہوں نے کہا کہ توحید و ختم نبوت اور اسوہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں امت کے اجماعی عقائد کاتحفظ ہماری  زندگی کا مقصد ہے حکومت الٰہیہ ہماری منزل اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا مشن ہے انہوں  نے کہا کہ سیاسی معاملات اور سیاسی انارکی میں قادیانی ایلیمنٹ موجود ہے نظام حکومت تبدیل ہو گا تو حالات سنبھلیں گے۔جمیعت علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا صجی اللہ نے خطاب کرے ہوئے کہا کہ ہم ختم نبوت کے محاذ پر تحریک احرار کی پشت پر کھڑے ہی ن اور مولا نا فضلا الرحمن کی قیادت میں ملک میں سیاسی  جد جہد کر رہے ہیں جس کا واحد مقصد اسلامی نظامکا قیام ہے انہوں نے کہا کہ سید عطاء اللہ اور ان کے ساتھیوں اور رضای کارون نے تحریک ختم نبت کے لیے جو قربانیﷺں دی ہے وہ ہمرای تاریخ کا جھومر ہے۔ حاجی عبدالکریم قمر مولانا، تنویر الحسن احرار،حکیم حافظ محمد قاسم اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ امنتاع قادیانیت قوانین پر عمل درآمد نہ ہونا بدترین قادیانیت نوازی ہے اور دستورکی بالا دستی اور عمل داری کو یقینی نہ بنایا گیا تو کشیدگی بڑھے گی۔ 45ویں احرار ختم نبوت کانفرنس سے چناب نگر میں گہماگہمی ہے اور سرخ حلالی پرچم کثرت کے ساتھ لہرا رہے ہیں۔ رات بھر قافلوں کی آمد جاری رہے گی۔آج بعد نماز فجر درس قرآن کریم ہو گا،8بجے صبح پرچم کشائی کی تقریب ہو گی، 10بجے تا نماز ظہر زعماء احرار اور مختلف دینی رہنما خطاب کریں گے، جب کہ بعد نما زظہر ہزاروں فرزندان اسلام، مجاہدین ختم نبوت اور رضاکاران احرار فقید المثال جلوس نکالیں گے جلوس کا پہلا پڑاؤ اقصی چوک پر ہوگا،جب کہ قادیانی مرکز ایوان محمود کے سامنے زعماء احرار اور تحریک ختم نبوت کے رہنماء قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرائیں گے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز بعد نماز عصر عقیدہ ختم نبوت اور قادیانی عقائد کے حوالے سے سوالات و جوابات کی نشست بھی ہوئی جس میں مولانا محمد مغیرہ اور ڈاکٹر محمد آصف نے جوابات دئے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ربوہ کی فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر،تاج و تخت ختم نبوت زندہ باد جیسے نعروں سے گونج رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.