تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دستور پاکستان نفاذ اسلام کی ضمانت دیتا ہے، آزادی کے نام پر ربوہ برانڈ کسی صورت قبول نہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے چناب نگر کے ایک روزہ دورے کے دوران کارکنوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دستور پاکستان اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے کا ہمیں حق دیتا ہے اور اینٹی اسلام اور اینٹی پاکستان نظریات کی سر کوبی بھی حکومت اور عوام کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی جماعت (انجمن احمدیہ) کاوجود اینٹی اسلام اور اینٹی پاکستان سرگرمیوں پر مشتمل ہے اور ربوہ برانڈ ارتداد کو کھل عام پھیلا یا جارہا ہے۔ امتناع قادیانیت ایکٹ جیسے قوانین موجود ہونے کے باوجود کفر وارتداد کی تبلیغ کو نہ روکنا آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربوہ میں ملک و ملت کے خلاف سازشیں پروان چڑھتی ہیں اور پرانا ربوہ اب بھی سٹیٹ انڈر سٹیٹ کی حیثیت اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی ساز ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانی جماعت کو خلاف قانون قرار دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور حکومت قادیانی جماعت کو کالعدم قرار دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.