تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب داخلی انتشار خطرناک رخ اختیار کررہاہے: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری نے کہاہے کہ عصری تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے یکساں نصاب کے نام پر دینی مدارس اور مساجد کے خلاف ایک بڑی خطرناک سازش ہورہی ہے ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی استعمار نے اپنے ایجنٹ بدلے ہیں ایجنڈانہیں بدلا۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءہوش کے ناخن لیں اور موجودہ حکومت سے فریب نہ کھائیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہچکولے لے رہی ہے اور داخلی انتشار خطرناک رخ اختےار کررہاہے ریاست مدینہ کا دعویٰ رکھنے والے سیکولر پالیسیوں کو پرموٹ کررہے ہیں اور یہ سب کچھ نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کی نفی ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ کے پی کے میں چوتھی جماعت کی اسلامیات کے نصاب سے عقیدہ ختم نبوت والا حصہ حذف کرنا اسلام اور ملک سے دشمنی کے ساتھ ساتھ ختم نبوت سے غداری بھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک طویل دورانیے والی سازش کے تحت نصاب تعلیم سے عقائد کو کھرچاجارہاہے تاکہ اسلام بیداری پیدانہ ہو۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مستحکم ہونے سے پہلے ہی گرنے والی ہورہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.