تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت کی طرف سے قادیانیوں کو نوازاجارہاہے، سانحہ ساہیوال پرعدالتی کمیشن قائم کیاجائے :سیدکفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار پاکستان کومسائل کی دلدل میں پھنساتے چلے جارہے ہیں موجودہ حکمران رجیم کے پاس کوئی آڈیالوجی نہیںہے اسی لیے ملک میں انارکی بڑھتی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ قادیانیوںکو نوازاجارہاہے اور درپردہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔گزشتہ روز ملتان سے لاہور آتے ہوئے احرار کے زونل آفس چیچہ وطنی میں جماعت کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آسیہ ملعونہ کوجس پروٹوکول کے ساتھ بیرون ملک بھیجنے کی تیاری نظرآرہی ہے اس سے تو ایسے لگتاہے جیسے توہین رسالت کے ملزمان کو نوازاجارہاہے ،انہوںنے کہاکہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے نت نئے مو¿قف سامنے آنے سے یوں محسوس ہوتاہے کہ سب کچھ ذمہ داروں کو بچانے کے لیے ہورہاہے ،انہوںنے کہاکہ سانحہ ساہیوال پرجے آئی ٹی پر ورثاءکا عدم اعتمادان کا قانونی واخلاقی حق ہے ،انہوںنے مطالبہ کیاکہ سانحہ ساہیوال پرعدالتی کمیشن قائم کیاجائے ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تحریک آزادی جموں وکشمیر کے زیراہتمام چیچہ وطنی میں منعقد ہونے والی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ی مجاہدین اورشہداءکا خون رنگ لاکر رہے گا اورآخرکار دنیا کشمیر یوںکے حق خودارادیت کو تسلیم کرے گی، انہوںنے کہاکہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے سفارتی اورمیڈیا کی سطح پر کشمیر کا ز کو اجاگر نہیں کیا جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پرہماری آواز ابھرکر سامنے نہیںآئی ۔انہوںنے کہاکہ 1931ءمیں مجلس احرار اسلام نے کشمیر میں ڈوگرہ راج کے خلاف آواز بلند کی اور تحریک کشمیر کے پہلے شہیدالہٰی بخش چنیوٹی تھے انہوںنے کہاکہ قیام ملک کے وقت باﺅنڈری کمیشن میں قادیانیوں نے یہ موقف اختیارکیاکہ گرداس پور کے ضلع کوہندوستان میںرہنے دیاجائے جس کی وجہ سے آج ہم مشکلات کا شکار ہیں اورمسئلہ کشمیر لٹکاہواہے ۔دریں اثناءعبداللطیف خالدچیمہ آج مسجد ختم نبوت لاہور روڈ بورے والا میں خطبہ جمعہ دیںگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.