تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت آئین میں اسلامی دفعات کو نہ چھیڑے : قاری محمد قاسم

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام لاہور کے جنرل سیکرٹری قاری محمد قاسم نے جامع مسجد دارلشفاء میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے ختم نبوت کا تحفظ ہرمسلمان عاقل بالغ پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت آئین میں اسلامی دفعات کو نہ چھیڑے ۔انہوں نے کہاکہ ہم تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموسِ رسالت پر اپنی جانیں قربان کردیں گے لیکن اس قانون میں تبدیلی نہیں کرنے دیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھ کنڈوں سے باز رہے اور نوجوان اپنی توانائیاں عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے وقف کردیں ؂۔قاری قاسم نے کہا کہ رمضان المبارک کامہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، جس کا دوسرا عشرہ مغفرت کا عشرہ ہے، اس عشرے میں زیادہ سے زیازہ استغفار کریں اور آئندہ گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.