تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

توہین رسالت کے ملزمان بالخصوص قادیانیوںکو بچاناعالمی ایجنڈا ہے : سیدعطاءالمہیمن بخاری

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے رہنماسیدعطاءالمہیمن بخاری ،مولانازاہدالراشدی ، مولاناعبدالرﺅف فاروقی، حافظ عاکف سعید، ڈاکٹرفریداحمدپراچہ، حافظ زبیراحمدظہیر، قاری محمدزواربہادر، مولانا محمدامجد خان ،مولانا محمدالیاس چنیوٹی ،قاری رفیق احمدوجھوی اوردیگر نے مختلف مقامات پراجتماعات جمعة المبارک میںخطابات اوراپنے اپنے بیانات میںکہاہے کہ 295-Cکوسینٹ کی قائمہ کمیٹی میںلانے کا مقصد ہی توہین رسالت کے ملزمان بالخصوص قادیانیوںکو بچاناعالمی ایجنڈے کا خطرناک حصہ ہے ان رہنماﺅںنے مطالبہ کیا ہے کہ قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے سے 295-Cکی بحث کونکالاجائے اور 295-Cمیںکسی قسم کی ترمیم نہ کی جائے ۔علاوہ ازیںعلماءختم نبوت اورخطباءاحرار نے کہاہے کہ آسیہ مسیح کو ماورائے قانون رعایت دی گئی توعاشقان رسول ﷺ اپناکردارادا کرنے پرمجبورہوںگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.