تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تحریک ختم نبوت کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن کو اظہار تشویش

ملتان (پ ر) ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے چئیر مین چودھری محمد ظفر اقبال ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ) نے کہا ہے کہ تحریک ختم نبوت کی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ماورائے قانون اندھی گرفتاریاں اور تحفظ ختم نبوت کے مقدس مشن میں رکاوٹیں آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی مکمل نفی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خوف اور ہراسمنٹ بڑھانے اور چند اداروں کو ماورائے عدالت اختیارات تفویض کرنے سے دہشت گردی ختم نہ ہوگی بلکہ عدالتی نظام پر شہریوں کے اعتماد کو بڑھانے سے جرائم میں کمی آئے گی اور امن قائم ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی دپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ عابد مسعود ڈوگر کو چیچہ وطنی سے اور تحریک ختم نبوت کے کارکن مفتی سید صبیح الحسن ہمدانی کوملتان سے وجہ بتائے بغیر اٹھائے ہوئے کئی روز گزر گئے ہیں وہ کس کی حراست میں کہا ں ہیں کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ یہ طرز عمل شہریوں میں حکومت اور اداروں پر عدم اعتماد پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ماورائے قانون وعدالت کسی اقدار کی حمایت جمہوری معاشرے میں نہیں کی جاسکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.