متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے بسنت کے حوالے سے سرکاری پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیاہے ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنونیر اورمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میںکہاہے کہ بسنت جیسی ہندوآنہ رسم کی اجازت دینے کامطلب عریانی وفحاشی کو عام کرنااورپتنگ بازی سے اموات کو یقینی بنانے کے مترادف ہے انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کاتصور ہم سے تقاضاکرتاہے کہ ہم ہندوآنہ رسمیں چھوڑکر اسلامی ثقافت وکلچر کا احیاءکرنے والے بن جائیں انہوں نے کہاکہ سرکارکی طرف سے بسنت کی حوصلہ افزائی اور شراب کی اجازت دینا ناصرف آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے بلکہ قرآن وسنت کے صریحاًبرعکس ہے انہوںنے کہاکہ ہمارے تمام مسائل کاحل اسلامی نظام کے نفاذمیںمضمرہے لیکن موجودہ حکمران ریاست مدینہ ٹائٹل تواستعمال کررہے ہیں لیکن سیاست مدینہ سے مکمل طورپر گریزاں ہیں یہ دوغلاپن ناکامیوں کا سبب ہے ۔